ہونہار طالبہ کے میٹرک میں 1200 میں سے 1150 نمبر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ہونہار طالبہ ابیہا عدنان دختر عدنان اسحاق نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1200 میں سے 1150 نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
ابیہا عدنان کی شاندار کارکردگی پر عزیز و اقارب نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ طالبہ نے کامیابی کو اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتھک محنت، عزم اور لگن سے مشکل سے مشکل ہدف بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی مزید محنت اور دلجمعی سے تعلیم جاری رکھیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments