بی ایس این کی طالبہ نجی میڈیکل کالج جاتے ہوئے اغوا
بیٹی سے رابطے کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون بھی اب بند جا رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 20 سالہ بی ایس این کی طالبہ نجی میڈیکل کالج جاتے ہوئے اغواء کر لی گئی درخواست گزار محمد رفیق کے مطابق اس کی بیٹی لاریب رفیق صبح تقریباً 7 بج کر 20 منٹ پر لاری اڈہ سرگودھا سے گرین بس کے ذریعے نجی میڈیکل کالج مٹھہ لگی گئی، جہاں وہ بی ایس این کی تعلیم حاصل کر رہی ہے ، تاہم کالج پہنچنے کے بعد تاحال گھر واپس نہیں آئی والد کے مطابق بیٹی سے رابطے کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون بھی اب بند جا رہا ہے ۔ اس نے محمد عثمان اور محمد عامر کے ہمراہ کالج سمیت رشتہ داروں سے بھی معلومات حاصل کیں، تاہم طالبہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔والد نے خدشہ ظاہر کیا کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم مقاصد کے لیے اس کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا ہے ۔ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے طالبہ کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments