نورپور اور صدر سرکل جوہر آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن

نورپور اور صدر سرکل جوہر آباد  کے علاقوں میں سرچ آپریشن

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ تیز کر دیا۔

گزشتہ روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات پر پولیس نے نورپور سرکل اور صدر سرکل جوہر آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران مشکوک افراد کی چیکنگ، کرایہ داروں کے کوائف اور کرایہ داری کے اندراج سمیت دیگر ضروری امور کی جانچ پڑتال کی گئی۔سرچ آپریشن میں پاک آرمی، ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق خوشاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے موثر نگرانی، سرچ آپریشنز اور کومبنگ کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...