میڈیکل سٹور مالک پر تشدد

میڈیکل سٹور مالک پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لکسیاں کے علاقے ڈیرہ کمرانہ میں میڈیکل سٹور بند کرکے گھر واپس جانے والے وقار حسن اور عبدالرحمن کو مسلح افراد نے راستے میں گھیر لیا۔

پسٹلیں تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پائپوں و سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان وقار حسن پر اسلحہ تان کر مسلسل یہ بیان زبردستی کہلوانے پر زور دیتے رہے کہ وہ مارتھ برادری کی لڑکی سے ملنے آیا تھا،پولیس کے مطابق ملزمان نے وقار حسن کی کنپٹی پر پسٹل رکھے ، اورشعیب نے اسے کپڑے اتارنے پر مجبور کرکے تشدد کیا جبکہ ملزم حسن اس کی ویڈیو بناتا رہا۔ ،تھانہ لکسیاں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...