ریکوری ملازم کیبل نیٹ ورک کے 3لاکھ 60 ہزار لیکر فرار
ریکوری ملازم کیبل نیٹ ورک کے 3لاکھ 60 ہزار لیکر فرار رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروا رہا تھا، بعدازاں مبینہ طور پر روپوش ہوگیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریکوری ملازم کیبل نیٹ ورک کی 3 لاکھ 60 ہزار روپے ریکوری مبینہ طور پر خردبردکر کے رفوچکر ہو گیا، چوہدری سلطان محمود نے پولیس کو بتایا کہ ملزم شہزاد عمران مارچ اور اپریل 2026 کی تمام ریکوری وصول کرنے کے بعد رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروا رہا تھا، رقم کے تقاضے پر ملزم نے گواہان کے سامنے رقم ذاتی استعمال میں لانے کا اعتراف کرتے ہوئے ایک ماہ میں واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم مقررہ مدت گزرنے کے بعد ٹال مٹول کرتا رہا اور بعدازاں مبینہ طور پر روپوش ہوگیا، ملزم نے موبائل فون بھی بند کردیا، جس پر تھانہ سٹی سرگودھا پولیس نے شہزاد عمران کے خلاف امانت میں خیانت کے الزام میں مقدمہ درج کرکے رقم کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments