لاپتہ ہونے 14 سالہ ذوالقرنین لاہور سے سے بازیاب،والد کے حوالے
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس نے 2 ہفتے قبل گھر سے لاپتہ ہونے 14 سالہ ذوالقرنین کو لاہور سے تلاش کرکے والد محمد منیر کے حوالے کر دیا۔
کندیاں پولیس کو چشمہ کے رہائشی محمد منیر نے درخواست دی کہ اس کا 14 سال کا بیٹا ذوالقرنین 4 ستمبر کو گھر سے نکلا ہے اور لاپتہ ہوگیا ہے ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر رانا توقیر احمد اور انکی ٹیم نے والد کی درخواست پر لڑکے کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کرائیں ۔اور دو ہفتے بعد ذوالقرنین کو لاہور سے تلاش کرکے میانوالی لاکر والد محمد منیر کے حوالے کر دیاذوالقرنین کے والد نے میانوالی پولیس کے تعاون اور کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments