سبسڈی کے حوالے سے آویزاں کئے جانے والے آگاہی بینرز کا جائزہ

سبسڈی کے حوالے سے آویزاں کئے  جانے والے آگاہی بینرز کا جائزہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے تحصیل پپلاں کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

 تمام پیٹرول پمپس پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر فراہم کی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے آویزاں کئے جانے والے آگاہی بینرز کا جائزہ لیا۔ پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی گئی کہ سبسڈی سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی کو بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس کے پیمانہ جات اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں دیا جانے والا ریلیف ہر صورت عوام تک پہنچنا چاہیے ۔اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...