ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران مزید8افراد گرفتار

 ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی  مہم کے دوران مزید8افراد گرفتار

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عماری شیرازی کی ہدائت پر منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران مزید8افراد قانون کی گرفت میں آ گئے۔

نوشہرہ پولیس نے تین افراد کو پکڑا اوراور ان کے قبضہ سے دو پسٹل تیس بور ایک سیون ایم ایم رایفل ، 8کارتوس بر آمد ، سٹی پولیس جوہر آباد نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان سے ایک تیس بور پسٹل دو گالیاں اور بندوق بارہ بور ایک گولی برآّمد کی ، نوہر پور تھل پولیس نے ایک ملزم سے ایک تیس پور پسٹل برآمد کر لی ۔ جبکہ خوشاب پولیس نے دو ملزمان سے مجموعی طور پر 38لٹر دیسی شراب بر آمد کی ۔ ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...