حکومت محفوط راستہ فراہم نہیں کر سکتی تو تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے ،عبدالزاق
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مقامی شہری عبدالزاق صدیقی نے کہا کہ اگر ملزمان کو عبرت ناک سزا نہ دی گئی تو لوگوں کی بیٹیاں گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔
سید عبدالسلام نے کہا کہ مدینہ بازار سے گذرنے والی بچیاں اکثر ان اوباشوں کی اپنے گھر والوں سے آوازیں کسنے کی شکایات کرتی تھیں مگر ورثا بدنامی کے خوف سے خاموش ہو جاتے تھے اسلم شاد کا کہنا ہے اگر حکومت طالبات کو سکولوں کالجوں میں جانے کیلئے محفوط راستہ فراہم نہیں کر سکتی تو ان تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے مختار انجم نے کہا کہ فوری انصاف کیلئے ملزمان کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments