اقدام قتل کے مقدمہ کا گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ برآمد۔
مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر وسیم اکبر خان، اے ایس آئی محمد یونس اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد وسیم ولد محمد شمیر سکنہ سندانوالہ سے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کے خلاف تھانہ ہرنولی میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments