ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز، یونیورسٹی آف میانوالی اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ڈگری کالج  بوائز، یونیورسٹی آف میانوالی اور  مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہدعبا س کاٹھیا کا گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز، یونیورسٹی آف میانوالی اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمرا ہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ(MDCAT (کے سنٹرز پر انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور یو نیور سٹی آف میانوالی کا دورہ کیا، دونوں امتحا نی مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ طلباء کیلئے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، طالبات کیلئے یو نیورسٹی آف میانوالی میں امتحا نی سنٹر زقائم کئے گئے ہیں، طلباء و طالبات کے والدین اور لواحقین کیلئے گورنمنٹ بوائز کامرس کالج میانوالی میں انتظار گا ہ جبکہ پارکنگ ایریا بھی اسی کالج کے گراؤنڈ میں بنا یا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...