حرمین شریفین مسلمانوں کے ایمان، عقیدت اور روحانی وابستگی کا مرکز ،احمد علی ندیم

حرمین شریفین مسلمانوں  کے ایمان، عقیدت اور روحانی  وابستگی کا مرکز ،احمد علی ندیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم نے کہا ہے کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے ایمان، عقیدت اور روحانی وابستگی کا مرکز ہیں۔

 ان مقدس مقامات پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے مسلمان اپنی جانوں سے بڑھ کر مقدس مقامات کے دفاع کو عزیز رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمان مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐکے تقدس و سلامتی کے حوالے سے یکساں جذبات رکھتے ہیں۔ مقدس مقامات کی طرف اٹھنے والی کسی بھی میلی نگاہ یا جارحانہ اقدام پر پوری امت میں شدید تشویش پیدا ہونا فطری امر ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...