گمشدہ بچے کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ گمشدہ بچے کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق ثوبان کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے بچے کو جلد از جلد تلاش کرکے بحفاظت والدین تک پہنچانے کے احکامات جاری کیے ، جس پر تھانہ سٹی پولیس کی ٹیم نے تلاش شروع کی اور بچے کو بحفاظت ڈھونڈ لیا۔، بعد ازاں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بچے کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا، بچے کی بحفاظت واپسی پر والدین نے سرگودھا پولیس کی بروقت کارروائی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments