موسم کی تبدیلی کیساتھ مکھیوں اور مچھروں نے یلغار کر دی

 موسم کی تبدیلی کیساتھ مکھیوں اور مچھروں نے یلغار کر دی

موسم کی تبدیلی کیساتھ مکھیوں اور مچھروں نے یلغار کر دی یلغار کی وجہ نکاسی آب کی زبوں حالی کے باعث بنے والے گندے جوہڑ ہیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہر آباد میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ مکھیوں اور مچھروں نے یلغار کر دی ، مکھیوں اور مچھروں کی بہتات کی بڑی وجہ جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں نکاسی آب کی زبوں حالی کے باعث بنے والے گندے پانی کے جوہڑ ہیں جومکھیوں اور مچھروں کی افزائش گاہ بنے ہوئے ہیں ،جن کے خاتمہ پر کوئی ادارہ دینے کو تیار نہیں ، ماضی قریب میں محکہ صحت کی زیر نگرانی مکھیوں اور مچھروں کا لاروا تلف کرنے کیلئے گندے پانی کے جوہڑوں میں سپرے کرایا جاتا تھا لیکن اب اس محکمہ کی کارکردگی صرف ڈینگی کا لاروا تلاش کرنے اور قومی سطح پر انسداد پولیو اور سرویکل کینسر کیخلاف چلائی جانیوالی مہموں تک محودو ہیں ، انہٗ؁ن گنڈے پہانی کے جوہڑوں میں سپراے کرانے کی فرصت نہیں ، جوہر آباد کے مکینوں نے کے مطابق اگر گندے پانی کے ان جوہڑوں کو ختم نہ کیا گیاتو پورا علاقہ متدی انراض کی لپیٹ میں آ سکتا ہے اس ضلعی انتظامیہ اور صورت حال کا فوری نوٹر لے اور متعلقہ ادارے کو ان جوہڑوں میں سپرے کرانے کا پابند بنائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...