چور ایک لاکھ 80 ہزار کا سولر ٹیوب ویل کا سامان لیکر فرار

 چور ایک لاکھ 80 ہزار کا سولر ٹیوب ویل کا سامان لیکر فرار

چور ایک لاکھ 80 ہزار کا سولر ٹیوب ویل کا سامان لیکر فرار نصیر آباد کاکونی میں چور سولر ٹیوب ویل کا انورٹر چوری کرکے لے گئے

شاہپور صدر (نامہ نگار) کاشتکار کے ڈیرے سے نامعلوم چور ایک لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا سولر ٹیوب ویل کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ، جبکہ دوسری واردات میں بھی نامعلوم چور 50 ہزار روپے مالیت کا انورٹر لے اڑے ۔ دونوں واقعات پر پولیس تھانہ شاہپور صدر نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔جہان آباد کے رہائشی کاشتکار نعیم گوندل نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نامعلوم چور اس کے ڈیرے میں داخل ہوئے اور سولر ٹیوب ویل کا قیمتی سامان اتار کر لے گئے ۔ چوری ہونے والے سامان میں انورٹر، پنکھا، ٹول باکس اور دیگر سامان شامل ہے ، جس کی مجموعی مالیت تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ واقعہ کا علم ہونے پر کاشتکار نے پولیس تھانہ شاہپور صدر کو اطلاع دی۔دوسری واردات نصیر آباد کاکونی میں پیش آئی، جہاں نامعلوم چور سولر ٹیوب ویل کا انورٹر چوری کرکے لے گئے ۔ چوری ہونے والے انورٹر کی مالیت تقریباً 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔پولیس تھانہ شاہپور صدر نے دونوں واقعات کی الگ الگ درخواستوں پر مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...