ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ

 ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ مرکزی گیٹ، داخلی و خارجی راستوں اور اندرون و بیرون انتظامات کا جائزہ

شاہپور صدر (نامہ نگار) ڈی آئی جی پریزن سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل نے سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ کاشف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جیل کی سکیورٹی، اسیران کی فلاح و بہبود، طبی سہولیات، خوراک اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈی آئی جی نے مرکزی گیٹ، داخلی و خارجی راستوں اور اندرون و بیرون سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی اور نگرانی کے نظام کو چیک کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی ،انہوں نے جیل فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے تیار ہونے والی مصنوعات کے معیار اور کام کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں جیل ہسپتال میں اسیران کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی نے اسیران کے کچن، غلہ گودام اور پریزن ویلفیئر سٹور کا بھی دورہ کیا اور خوراک کے معیار، صفائی، اشیائے خوردونوش کے ذخیرے ، ریکارڈ اور اسیران کو فراہم کیے جانے والے سامان کا جائزہ لیا،ملاقات شیڈ میں انہوں نے اسیران اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی، مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...