عوام کو منصوبوں کے ثمرات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

 عوام کو منصوبوں کے ثمرات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

عوام کو منصوبوں کے ثمرات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنرواسا حکام کی میگا پراجیکٹ کے کام اور پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)7 ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ضلعی رابطہ کمیٹی منصور احمد سندھو کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی کاموں کے معیار اور عوام کو منصوبوں کے ثمرات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ متعلقہ محکمے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کریں اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام حامد چھٹہ نے ضلع سرگودھا کی چار تحصیلوں میں جاری 18 ارب روپے کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مختلف منصوبوں اور کمپوننٹس کے تحت جاری کام، پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

واسا حکام نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں جاری میگا پراجیکٹ کے مختلف حصوں میں جاری کام اور پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدام ‘‘سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں’’ کے تحت ضلع سرگودھا میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کے بارے میں بتایا کہ مجموعی طور پر 61 سڑکوں کی 162.30 کلومیٹر تعمیر و بحالی شامل ہے ۔ جن میں سے 51 سڑکوں پر 115.75 کلومیٹر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 10 سڑکوں پر 46.55 کلومیٹر کام جاری ہے ۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی حکام نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں مجموعی طور پر 109 فلٹریشن پلانٹس قائم ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...