فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اضافی چارجز نے گھریلو بجٹ تباہ

 فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اضافی چارجز نے گھریلو بجٹ تباہ

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اضافی چارجز نے گھریلو بجٹ تباہ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا لیکن اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اضافی چارجز نے شہریوں کے گھریلو بجٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا، ایک طرف مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب بجلی کے بل ہاتھ میں آتے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف اضافی چارجز نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا لیکن گھر کا بجٹ چلانے کے اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، پیٹرول مہنگا ہونے سے سفر، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروریات مہنگی ہو رہی ہیں جبکہ بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث بجلی کی اصل کھپت کے علاوہ اضافی رقم بھی ادا کرنا پڑ رہی ہے ، شہریوں کے مطابق موجودہ صورتحال میں تنخواہ دار اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے کیونکہ آمدنی کا بڑا حصہ بجلی، پٹرول، سفری اخراجات اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں صرف ہو جاتا ہے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جیب پر اثرانداز ہوتا ہے تو دوسری طرف بجلی کا بھاری بل ماہانہ بجٹ کو مزید ہلا کر رکھ دیتا ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...