جھاوریاں میں کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا

 جھاوریاں میں کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا

جھاوریاں میں کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیاآٹا، گھی وروزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے شہری مشکلات کا شکار

شاہپور صدر (نامہ نگار) شاہپور صدر سٹی اور جھاوریاں میں کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا، آٹا، گھی، دالیں، دودھ اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں، جبکہ مؤثر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث بعض دکاندار مبینہ طور پر منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہپور صدر سٹی اور جھاوریاں میں مہنگائی کے باعث شہریوں کو روزمرہ کی اشیائے خورونوش خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف دکانوں پر اشیاء کی قیمتوں میں واضح فرق پایا جاتا ہے اور بعض مقامات پر سرکاری نرخ نامے کے بجائے من مانی قیمتیں وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے بازاروں میں باقاعدگی سے نرخوں کی جانچ اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ مجسٹریٹ اور دیگر ذمہ دار افسران بازاروں کا دورہ کرکے دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کریں اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ مؤثر نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے بعض دکانداروں کو من مانی قیمتیں وصول کرنے کا موقع مل رہا ہے ، جس کا خمیازہ براہِ راست عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...