دس سال سے تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ اور منسوخی

دس سال سے تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ اور منسوخی

دس سال سے تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ اور منسوخی حسن ذوالفقار نے شاہپور سے ریلیو نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے نئی تعیناتی پر جوائننگ دی

شاہ پور صدر (نامہ نگار)شاہپور سب ڈویژن میں تقریباً دس سال سے تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ-II حسن ذوالفقار کے تبادلے اور صرف تین روز بعد منسوخی نے محکمانہ فیصلوں کے طریقہ کار اور انتظامی شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ۔ دستیاب محکمانہ ریکارڈ کے مطابق 11 ستمبر 2026 کو آفس آرڈر نمبر 937/9942-26 کے تحت حسن ذوالفقار کو شاہپور سب ڈویژن سے سول لائنز سب ڈویژن سرگودھا منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ، جنہیں خالی آسامی کے خلاف مستقل اور فوری نافذالعمل قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ حکم کے باوجود انہیں شاہپور سے ریلیو نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہوں نے نئی تعیناتی پر جوائننگ دی۔ صرف تین روز بعد 14ستمبر 2026 کو آفس آرڈر نمبر 947/1004  کے ذریعے تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے اسے Cancelled Ab Initio قرار دے دیا گیا، یعنی ابتدا ہی سے منسوخ تصور کیا گیا۔تبادلے کی فوری منسوخی پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ 11 سے 14 ستمبر کے دوران ایسی کون سی انتظامی صورتِ حال پیدا ہوئی جس کے باعث فوری نافذالعمل حکم واپس لینا پڑا اور کیا ۔اس کی وجوہات محکمانہ ریکارڈ میں درج ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...