بھکر میں سبسڈائزڈ پٹرول کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح

بھکر میں سبسڈائزڈ پٹرول کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح

بھکر میں سبسڈائزڈ پٹرول کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح مشکل حالات میں قوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ،رشید اکبر نوانی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہریوں کوپٹرول کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے وزیراعظم پٹرول ریلیف پروگرام کے تحت ضلع بھکر میں سبسڈائزڈ پٹرول کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی رشید اکبر خان نوانی اور ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کے ہمراہ اسجد شاہانی فلنگ اسٹیشن اور پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ پر سبسڈائزڈ پیٹرول کی دستیابی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رشید اکبر خان نوانی نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں قوم اور ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں شہریوں کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے تاکہ مشکل حالات میں انہیں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے ۔

ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرول ریلیف پروگرام سے غریب اور نادار عوام کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا اور انہیں ریلیف کی فراہمی میں برابری کا حق ملے گا۔ڈپٹی احسان علی جمالی نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرول ریلیف پروگرام کے تحت اہل شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 100 روپے تک ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والے اہل افراد ماہانہ 20 لیٹر تک جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے اہل صارفین ماہانہ 30 لیٹر تک پیٹرول پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔انہوں نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ارسال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...