مقدمے کی پیروی سے دستبردار کرانے کیلئے اغوا کرنیکی کوشش
مقدمے کی پیروی سے دستبردار کرانے کیلئے اغوا کرنیکی کوشش قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام، مزاحمت اور راہگیروں کے جمع ہونے پر ملزمان فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیٹے کے قتل کے مقدمے کی پیروی سے دستبردار کرانے کے لیے باپ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، اسلحہ بردار ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام، مزاحمت اور راہگیروں کے جمع ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق محمد نواز نے موقف اختیار کیا کہ وہ موٹروے فلائی اوور گھلا پور کے قریب موجود تھا کہ ملزم خالقداد تین مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکیاں دیں اور اسے گاڑی میں گھسیٹنے لگے ، تاہم راہگیروں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان اسے سڑک پر چھوڑ کر گاڑی میں فرار ہوگئے ۔ محمد نواز کا الزام ہے کہ ملزم خالقداد نے اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 13 نومبر 2025 کو اس کے بیٹے کو قتل کیا تھا جبکہ خالقداد کا بیٹا بابر علی قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہے اور اسے مقدمے کی پیروی سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ کا سامنا تھا۔ پولیس کے مطابق مبینہ اغوا کی کوشش کا واقعہ 5 ستمبر کو پیش آیا، متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments