خیام چوک فلائی اوور پر جاری بحالی و تعمیر و مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ
خیام چوک فلائی اوور پر جاری بحالی و تعمیر و مرمتی کام کا تفصیلی جائزہخیام چوک فلائی اوور کی بحالی، مرمت، کارپٹنگ، اور دیگر کاموں کے حوالے سے بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے رات گئے خیام چوک فلائی اوور پر جاری بحالی و تعمیر و مرمتی کام کا موقع پر جا کر تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد بلال مخدوم بھی موجود تھے ۔دونوں ضلعی افسران کو خیام چوک فلائی اوور کی بحالی، مرمت، کارپٹنگ، ریلنگ، لائٹنگ اور دیگر تعمیراتی و تزئینی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ تقریباً 6 کروڑ روپے کی لاگت سے فلائی اوور کی بحالی و تزئین و آرائش کا منصوبہ جاری ہے ، جس کے تحت فلائی اوور کی نئی کارپٹنگ، خستہ حال حصوں اور پلرز کی مرمت، پرانی ریلنگ کی تبدیلی و مرمت، لائٹس کی بحالی و بہتری سمیت دیگر ضروری تعمیراتی کام کیے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیام چوک کی مجموعی تزئین و آرائش بھی منصوبے کا حصہ ہے ، جس کا مقصد شہر کے اس اہم اور مصروف ترین چوک اور فلائی اوور کو بہتر، خوبصورت اور شہریوں کے لیے مزید سہولت بخش بنانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تعمیراتی سرگرمیاں دن رات کی بنیاد پر جاری رکھتے ہوئے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments