اسلام آباد کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسر سرگودھا پہنچ گئے

اسلام آباد کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسر سرگودھا پہنچ گئے

اسلام آباد کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسر سرگودھا پہنچ گئے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران سرگودھا پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے افسران کا استقبال کیا۔ بعد ازاں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ضلع سرگودھا کی مجموعی انتظامی، سماجی اور جغرافیائی صورتحال، حکومت پنجاب کے مختلف اقدامات، جاری ترقیاتی و فلاحی منصوبوں اور مختلف محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے محکموں کی کارکردگی کو کے پی آئیز (KPIs) کے ذریعے مانیٹر کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ڈی پی او نے افسران کو ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیسنگ، سکیورٹی اقدامات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں فیلڈ ایڈمنسٹریشن، گورننس، عوامی خدمت اور امن و امان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی بریفنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری، ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...