ریونیو واجبات کی وصولی، عوامی شکایات کے ازالے کا جائزہ
ریونیو واجبات کی وصولی، عوامی شکایات کے ازالے کا جائزہ متعلقہ افسران کو ریکوری کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد نے بھلوال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ریونیو واجبات کی وصولی، عوامی شکایات کے ازالے ، اراضی ریکارڈ سنٹر کی سروس ڈلیوری، صحت کی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اے ڈی سی آر نے تحصیل بھلوال میں ریونیو واجبات کی وصولی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ریونیو واجبات کی وصولی اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ریکوری کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے بھلوال میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو سے متعلق معاملات میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔ خاور بشیر احمد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کا بھی معائینہ کیا اور طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے کا معائینہ کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments