سرگودھا ڈویژن میں ای بزنس پورٹل کی کارکردگی سوالیہ نشان

سرگودھا ڈویژن میں ای بزنس پورٹل کی کارکردگی سوالیہ نشان

سرگودھا ڈویژن میں ای بزنس پورٹل کی کارکردگی سوالیہ نشان نظام متعدد سائلین کے لیے مشکلات کم کرنے کے بجائے نئی پریشانیوں کا باعث بننے لگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں ای بزنس پورٹل کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، کاروباری سہولیات کی فراہمی کے لیے شروع کیا گیا ڈیجیٹل نظام متعدد سائلین کے لیے مشکلات کم کرنے کے بجائے نئی پریشانیوں کا باعث بننے لگا، پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی بروقت پراسیسنگ نہ ہونے ، متعلقہ محکموں کی جانب سے مؤثر رسپانس میں تاخیر اور زیرِ التواء کیسز پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کے باعث حکومتی پروگرام اپنی مطلوبہ افادیت حاصل نہ کرسکا، ای بزنس پورٹل کے ذریعے رجوع کرنے والے مختلف سائلین کا کہنا ہے کہ بعض اہم کاروباری امور کے لیے پورٹل پر مناسب آپشنز اور واضح گائیڈ لائنز موجود نہیں، بالخصوص کاروباری نام کی تبدیلی سمیت دیگر معاملات میں رہنمائی کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، سائلین کے مطابق ای بزنس پورٹل کے حوالے سے عوام اور کاروباری طبقے میں آگاہی اور رہنمائی کے لیے بھی مؤثر اقدامات نظر نہیں آتے ، جس کے باعث متعدد افراد ڈیجیٹل نظام سے استفادہ کرنے کے باوجود متعلقہ سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل انتظامیہ نے ای بزنس پورٹل پر عملدرآمد، پیش رفت اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ویڈیو لنک کانفرنس کی ہے ، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سرگودھا جبکہ دیگر اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ہیڈکوارٹرز اور فوکل پرسنز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں ای بزنس پورٹل کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں اور متعلقہ سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل، آسان، شفاف اور تیز رفتار بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی بروقت پراسیسنگ، متعلقہ محکموں کی جانب سے مؤثر رسپانس اور زیرِ التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کو یقینی بنایا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...