2 ملزم گرفتار ، آئس اور شراب برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آئس اور شراب برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروش احمد رضا کے قبضے سے 140 گرام آئس جبکہ خرم نامی ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد ہوئی، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں، معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments