کریانہ اور دودھ دہی کی دکانوں پر ریٹ لسٹ چیک، خلاف ورزی پر جرمانے
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پیرا فورس شہر میں سرپرائز وزٹ، کریانہ اور دودھ دہی کی دکانوں پر ریٹ لسٹ چیک، خلاف ورزی پر جرمانے اور تاجروں کو وارننگز، پٹرول پمپس پر پیمانے اور قیمتوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میانوالی کی زیر نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے حکم پر انچارج پیرا فورس تحصیل پپلاں مہر حسن نے مین بازار اور جرنیلی روڈ کا دورہ کیااس دوران ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے گئے جبکہ بعض تاجروں کو سخت وارننگز دی گئیں۔ بعد ازاں المعصوم چوک کے اطراف تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے تاجروں کو تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی گئی مہر حسن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تاجروں کو وارننگ دی جاتی ہے خلاف ورزی جاری رہنے پر جرمانے اور قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ راستے کھلے رکھنے اور تجاوزات ختم کرنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments