ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام جاری

 ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام جاری

ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام جاری مجموعی طور پر تقریباً 18 ارب روپے کے فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں،بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی فنڈز سے ضلع کی چار تحصیلوں بھیرہ، بھلوال، سلانوالی اور ساہیوال میں جاری تقریباً 18 ارب روپے کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، کام کی رفتار، منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے مراحل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بتایا گیا کہ تحصیل بھیرہ، بھلوال، سلانوالی اور ساہیوال میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، جن پر مجموعی طور پر تقریباً 18 ارب روپے کے فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں۔ افسران نے منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت اور تکمیل کے حوالے سے مقررہ اہداف سے بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔اور منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز نہ ہونے دی جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی، تعمیراتی کام کے معیار کی جانچ اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...