بینظیر نشوونما پروگرام کے نئے سہولت مراکز بنانے کا فیصلہ
پروگرام کے تحت مستحق حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور دو سال تک کی عمر کے بچوں کو غذائی معاونت، صحت سے متعلق آگاہی اور دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی رفاہی اور قومی مقصد کی کامیابی کے لیے انتظامیہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گی تاکہ مستحق خاندانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے ’’بینظیر نشوونما پروگرام‘‘ کے نئے سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پروگرام کی صوبائی ٹیم نے سرگودھا کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ہمراہ ضلع سرگودھا میں قائم کیے جانے والے سہولت مراکز کی تیاریوں، بنیادی انتظامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت مستحق حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور دو سال تک کی عمر کے بچوں کو غذائی معاونت، صحت سے متعلق آگاہی اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی،اس حوالے سے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت جاری کی گئی کہ تمام سہولت مراکز کے تمام تر انتظامات مقررہ وقت سے قبل مکمل کیے جائیں اور وہاں آنے والے مستحقین کو بروقت، شفاف اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،بینظیر نشوونما پروگرام کا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی بہتر صحت، غذائیت اور بالخصوص بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے ۔ اس رفاہی اور قومی مقصد کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ مراکز پر صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، پینے کے صاف پانی، سائے ، نشستوں کے معقول نظام اور عوامی رہنمائی کا بہترین اہتمام کیا جائے تاکہ مستحق خاندانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments