جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر شراب جبکہ دوسرے سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسفندیار وقاص اور عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments