ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب میں مبینہ بد عنوانیوں کی تحقیقات شروع
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہازیب حسین لابر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب میں مبینہ بد عنوانیوں اوربے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع ہو ئیں۔
یہ تحقیقات جماعت اسلامی کے ضلع جنرل سیکرٹری حافظ تنویر ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی ایک تحریری درخواست پر کرائی جا رہی ہیں ، درخواست میں سی ای او تعلیم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ضلع خوشاب 92تعلیمی اداروں سے فروغ تعلیم فنڈزا اور نان سیلرعی بجٹ کے سرپلس فنڈز سے بھاری رقوم طلب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے. درخواست کے ساتھ اس مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے شواہد بھی مہیا کئے گئے ، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے درخواست کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدالزامات کی تحقیقات کیلیئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب کوانکوائری آفیسر مقرر کیا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments