استاد گل شیر بگھیلا کے خلاف درخواست کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں،حاجی احمد پنجوتھا

 استاد گل شیر بگھیلا کے خلاف  درخواست کا حقائق سے کوئی  تعلق نہیں،حاجی احمد پنجوتھا

بھیرہ (نامہ نگار) نمبردار کونسل پنجاب کے صدر چوہدری حاجی احمد پنجوتھہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھل کے ہیرو ایوارڈ یافتہ استاد گل شیر بگھیلا کے خلاف طالب علم کو سزا دینے سے متعلق دی گئی درخواست کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

 وقوعہ کے روز استاد گل شیر بگھیلا چھٹی پر تھے اور سرگودھا میں منعقدہ ہیرو ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ استاد گل شیر بگھیلا ایک محنتی، قابل اور ذمہ دار معلم ہیں، جو تدریسی فرائض احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ طالب علم کے والد نے بھی اپنے تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کی جانب سے دی گئی درخواست غلط فہمی پر مبنی تھی اور بچہ سکول میں کھیلتے ہوئے خود گر کر زخمی ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...