چور دوکان کے تالے توڑ کر سٹبلائزر اور نقدی لے اڑے
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)چور دوکان کے تالے توڑ کر سٹبلائزر اور نقدی لے اڑے ۔ چوری کی جہاں واردات ہوئی۔۔۔۔
وہاں چوہدری کیبل،چاند کلاتھ،جاز ٹاور سمیت متعدد گھروں کے باہر کیمرے نصب ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم چور کشمیر چوک میں جمشید کھوکھر کی دوکان کے تالے توڑ کر 60ہزار روپے مالیت کا سٹبلا ئزر اور 12ہزار روپے کی نقدی لے اڑے کسی کیمرے نے چوروں کی نشاندہی نہیں کی چوروں نے انجمن تاجران کے سی سی ٹی وی کیمروں اور انکے اس دعوے کوکہ ہمارے اقتدار کے 21ماہ کے دوران کوئی چوری نہیں ہوئی کا بھی پول کھول دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments