چور جج کے ملازم ایک جوڑا کپڑے اور جوتے لے گیا
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے حساس ترین مقام ججز کالونی نزد جی پی او میانوالی پٹڑی نہر تھل کینال سینیئر سول جج سول ڈویژن کے گھر کے گیٹ کے سامنے رکھے ہوئے۔۔۔۔
سیکیورٹی کیبن کی جالی کاٹ کر سنیئر سول جج سول ڈویژن کی سرکاری رہائش گاہ پر کام کرنے والے سرکاری ماتحت ملازم طارق مالی کا ایک جوڑا کپڑے معہ جوتے مالیتی 2 ہزار روپے نامعلوم چور چرا کر لے گیا ۔ طارق مالی کی اطلاع پر میانوالی سٹی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ طارق مالی سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم پراسرار چور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس واقعے کے بعد حساس مقام جوڈیشل کالونی میں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments