تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں بلڈ بینک قائم کیا جائے ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن
بھیرہ (نامہ نگار)ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ ذاہد نسیم ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں عوامی ضرورت اور ہنگامی طبی سہولیات کے پیش نظر فوری طور پر بلڈ بینک قائم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے ایم 2 لاہور اسلام آباد کے درمیان واقع بھیرہ چار لاکھ سے زائد آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا اہم مرکز ہے ، لیکن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بلڈ بینک جیسی بنیادی اور ناگزیر سہولت کا فقدان مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments