دھاتی ڈور کی زد میں آ کر ایک نوجوان شدید زخمی

 دھاتی ڈور کی زد میں آ کر  ایک نوجوان شدید زخمی

میانوالی (نامہ نگار)کندیاں میانوالی لنک روڈ پر دھاتی ڈور کی زد میں آ کر ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا معلوم ہوا ہے کہ۔۔۔۔۔

میانہ محلہ میانوالی کا فرحان نامی نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک اوپر سے کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور گر کر اس کی گردن میں پھنس گئی اس حادثے میں فرحان کی شاہ رگ کٹ گئی جسے تشیویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ادھر ڈی پی او میانوالی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا اور افسوس کا اظہار کیا ۔جبکہ پولیس کو پتنگ اڑانے ، پتنگ فروشی اور دھاتی ڈور رکھنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...