خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت
خوشاب(نمائندہ دنیا)خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت کرتے ہوئے۔۔۔۔
رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات ملک گل اصغر بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر بگھور نے اسے مثبت اقدام قرار دیا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر ملک طاہر بگھور نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جبکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments