روزنامہ دنیا کی خبر پر گٹر کو ٹھیک کر کے ڈھکن نصب کر دیا گیا

روزنامہ دنیا کی خبر پر گٹر کو ٹھیک  کر کے ڈھکن نصب کر دیا گیا

داؤدخیل(نماندہ دنیا)روزنامہ دنیا کی خبر شائع ہونے پر ایکشن ، ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا اور اسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے خبر شائع ہونے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے۔۔۔۔

 سی او میونسپل کمیٹی داؤدخیل کو احکامات دیے کہ فوری گرلز ہائی سکول داؤدخیل کے سامنے گٹر کا مین ہول جس پر ڈھکن غائب ہے فوری ڈھکن رکھ کر کلیئر کیا جائے جس پر میونسپل کمیٹی عملہ فوری گرلز ہائی سکول پہنچ کر گٹر کو ٹھیک کر کے ڈھکن نصب کر دیا جس پر اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا اور اسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران اور سی او میونسپل کمیٹی داودخیل کا شکریہ ادا کیا کہ میڈیا کی نشاندہی ہر فوری ایکشن لیکر گٹر پر ڈھکن رکھ دیا گیا ہے ۔جس سے بروقت کسی بھی حادثے سے سکول طالبات محفوظ ہو گئیں ہیں۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...