بصارت سے محروم افراد معاشرے کا اہم حصہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ

 بصارت سے محروم افراد معاشرے کا اہم  حصہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اکتوبر عالمی یومِ سفید چھڑی کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال بھکر میں محکمہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیرِ اہتمام خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ حسن نذیر تھے ۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، خودمختاری اور باعزت زندگی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے آزادانہ نقل و حرکت، خود اعتمادی اور محفوظ آمدورفت کی اہم علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو تعلیم، روزگار اور زندگی کے دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...