خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

 خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

میانوالی (نامہ نگار)موسیٰ خیل کے علاقے محلہ پار وانڈھی موسیٰ خیل کی مسلم شیخ فیملی کی خاتون سے بہنوئی اور اس کا بھائی ٹیلی فون پر ان سے دوستی لگانے کے لیے تنگ کر رہے تھے کہ۔۔۔۔

 10 تاریخ کی رات گھر سے رات 3 بجے خاتون کو رفع حاجت پر نکلنے پر اسے شور مچانے پر بدنام کر دینے کا خوف دلا کراغواء کر کے بہنوئی اور اس کا بھائی اپنے گھر لے گئے ۔ گھر میں بند کر کے بدنام کرنے کے لیے اس کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنا لی ۔ خاتون کی والدہ کی 15 پر اطلاع پر متاثرہ خاتون شاک ہو کر دارالامان چلی گئی اور اب حالت تسلی بخش ہونے پر برائے رپورٹ تھانہ آنے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں موسیٰ خیل پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج رجسٹر کر کے ریڈ لائن کے مقدمات کی تفتیش کرنے والے پولیس آفیسر شاہد حیات خان لعلو خیل یارو خیل سب انسپکٹر ایڈیشنل ایس ایچ موسیٰ خیل کو تفتیش سونپ دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...