میانوالی میں رکن اسلامی نظریاتی کونسل سید افتخار حسین نقوی سے پرنسپل کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ کی ملاقات

میانوالی میں رکن اسلامی نظریاتی کونسل  سید افتخار حسین نقوی سے پرنسپل  کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ کی ملاقات

داؤدخیل(نماندہ دنیا)پرنسپل کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ کرنل (ر) آدم خان کی علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات پکی شاہ مردان، میانوالی میں رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے پرنسپل کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ کرنل (ر) آدم خان نے ملاقات کی۔

 اس موقع پر پرنسپل الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس پروفیسر مسرت عباس اور سید انتصار مہدی نقوی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران علاقے میں تعلیم کے فروغ، فلاحی سرگرمیوں، عوامی بہبود اور اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کرنل (ر) آدم خان نے علاقے میں تعلیمی ترقی اور رفاہی خدمات کے لیے علامہ سید افتخار حسین نقوی کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...