ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف کرنے والے ملزم سمیت 2 گرفتار، اسلحہ برآمد
واں بھچراں(نمائندہ دنیا) تھانہ واں بھچراں پولیس کی کاروائیاں، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف کرنے والے ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد کرکے ملزمان گرفتار کر لیے ۔
مقدمات درج کر لیے نیشنل ایکشن پلان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر محمد نعیم سکنہ شمالی شادیہ کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ اشفاق احمد سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اونچی آواز میں ٹریکڑ ٹرالی پر گانے لگا کر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرکے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ واں بھچراں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments