محکمہ وائلڈ لائف کے چار اہلکاروں کی معطلی ،ڈی جی آفس لاہور طلب

محکمہ وائلڈ لائف کے چار اہلکاروں  کی معطلی ،ڈی جی آفس لاہور طلب

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب نے ضلع خوشاب میں تعینات محکمہ وائلڈ لائف کے چار اہلکاروں کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے۔۔۔

 انہیں ڈی جی آفس لاہور طلب کر لیا ، معطل کئے جانیوالے اہلکاروں میں سینئر وائلڈ لائف رینجر آصف حسین ،وائلڈ لائف رینجرزمحمد ذیشان م محمد عباس اور عبدالصبور شامل ہیں ،انہیں فرائض کی ادائیگی میں غفلت لاپرواہی کے ارتکاب اور غیر شائستہ رویہ اپنانے کی بنا پر پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...