پرائیویٹ ملازم کو زودوکوب کرنے پر 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

 پرائیویٹ ملازم کو زودوکوب کرنے  پر 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا)زرعی رقبہ کے مقدمات کو وجہ عناد بنا کر 5 مسلح افراد کے مبینہ طور پر واٹر سپلائی سلانوالی کے پرائیویٹ ملازم کو زودوکوب کرنے پر سلانوالی پولیس نے 3 نامزد اور 2 نا معلوم افراد کے خلاف مضروب شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر کر لیا۔۔

تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 130 شمالی کے رہائشی اور واٹر سپلائی کے پرائیویٹ آپریٹر احسان اللہ ولد محمد رمضان قوم چوکھیہ نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ ہمارے اور مذکورہ گاؤں کے رہائشی محمد سجاد ولد احمد کے مامو کے ساتھ زمین کے تنازعہ کے سلسلہ میں عدالتی مقدمات چل رہے ہیں جنہیں وجہ عناد بنا کر محمد سجاد اور اس کے ساتھیوں محمد آصف اور محمد نذیر قوم چوکھیا محمد شعیب ولد محمد نواز نے ہمراہ 2کس نامعلوم مجھ پر حملہ کر دیا اور مار مار کر مجھے عد منہا کر دیا مضروب احسان اللہ کی درخواست پر سلانوالی پولیس نے مبینہ حملہ اوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...