پختونخوا میں گورنر راج کے نفا ذ سے قوم نے سکھ کا سانس لیا، شجاع الرحمان ٹیپو
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمان ٹیپو نے کہا ہے کہ۔۔۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفا ذ پر صرف اس صوبہ کے مکینوں نے نہیں پوری پاکستانی قوم نے سکھ کا سانس لیا جس ثبوت یہ ہے کہ اس کے خلاف ملک کے کسی بھی کونے میں کوئی سرڑکوں پر نہیں نکلا ، حکومت کے اس آئینی اقدام سے پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ عوام کو احتجاج اور ہلڑ بازی کی پر تشدد سیاست اورناہل صوبائی حکومت سے نجات دلانے صوبے میں پائیدا رامن کے قیام دہشت گردی کا راستہ روکنے اور عوام کو سکون کی نیندیں لوٹانے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھایا جانیوالا یہ اقدام درست تھا اور انشاء اﷲ اس کے قومی سیاست اور خیبر پختوتخواہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments