کوٹ مومن میں امن و امان کا قیام اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے : اے ایس پی

کوٹ مومن میں امن و امان  کا قیام اور انصاف کی فراہمی  اولین ترجیح ہے : اے ایس پی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) نئے تعینات ہونے والے اے ایس پی کوٹ مومن عبدالغفار سے صدر پریس کلب کوٹ مومن (رجسٹرڈ) محمد رضوان رفیق منہاس کی اہم ملاقات ہوئی۔

 اس موقع پر اے ایس پی عبدالغفار نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات ہیں، جن کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور عوامی مسائل کا حل یقینی بنانے کے لیے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کی جائیں گی۔ ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نئے اے ایس پی کی تعیناتی سے کوٹ مومن میں امن و امان کی صورتِ حال مزید بہتر ہوگی اور عوام کا پولیس پر اعتماد مضبوط ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...