کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،گرمی کی شدت میں بھی نمایاں کمی محسوس کی گئی، جس پر شہریوں نے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
بارش کے باعث موسم میں خنکی آگئی اور گرمی سے پریشان شہریوں کو راحت ملی۔ شہریوں کا کہنا کہ بارش سے نہ صرف موسم بہتر ہوگا بلکہ فضا میں موجود گردوغبار اور آلودگی میں کمی آنے سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments