تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسین گوندل ایک ماہ کے لیے نظر بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسین گوندل کو نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات پر گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی قیصر عباس گجر کے مطابق افتخار حسین گوندل کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف رواں سال 15 ستمبر کو بجلی چوری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments