حکمرانوں نے عوام کیلئے ہر گزرتا دن مشکل سے مشکل بنا دیا ، محمد حسنین شاہ

حکمرانوں نے عوام کیلئے ہر گزرتا دن  مشکل سے مشکل بنا دیا ، محمد حسنین شاہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نائب صدر ٹرانسپورٹ یونین جنرل بس اسٹینڈ سید محمد حسنین شاہ نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے لیے ہر گزرتا دن مشکل سے مشکل بنا دیا ہے آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں پٹرول عوام کی پہنچ سے دور ہو رہا ہے۔۔۔

بجلی گیس کے بل عوام بھر نہیں پا رہے جبکہ سکولوں میں تعلیم نہیں ہسپتالوں میں علاج نہیں اور یہاں پر فضول کاموں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اگر یہ حکمران اسی طرح چند ماہ اور برسر اقتدار رہ گئے تو پاکستان کا معاشی طور پر دیوالیہ نکل جائے گا اس لیے ضروری ہے کہ اس حکومت سے جتنی جلدی ممکن ہو سکے جان چھڑائی جائے یہی ملک و قوم کے حق میں بہتر ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...